اداکارہ جنیفر لارنس کی کامیڈی ڈرامہ فلم”جوائے“کا نیا ٹریلر جاری

کامیڈی ڈرامہ فلم کو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 25دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا

اتوار 20 دسمبر 2015 11:45

اداکارہ جنیفر لارنس کی کامیڈی ڈرامہ فلم”جوائے“کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء)ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار رابرٹ ڈی نیرو، بریڈلے کوپر اور اکیڈمی ایوارڈیافتہ اداکارہ جنیفر لارنس کی کامیڈی ڈرامہ فلم”جوائے“کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارڈیوڈ او رسل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس بائیوگرافیکل فلم کی کہانی 3بچوں کی ماں کے گِرد گھوم رہی ہے جواپنے شوہر سے طلاق کے بعدتن تنہا بچوں کو پالنے کی سر توڑ کو ششوں میں مصروف ہوتی ہے تاہم اس کی یہ محنت رنگ لاتی ہے اور اس کا خاندان آئندہ چار نسلوں تک کامیاب ترین بزنس فیملی کی حیثیت سے جانا جانے لگتا ہے ۔

حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی اس فلم کو جان ڈیوس اور میگن ایلیسن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔کامیڈی ڈرامہ فلم کو ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 25دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔