پریانکا چوپڑا کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد 12ملین سے تجاوز کر گئی

اتوار 20 دسمبر 2015 11:46

پریانکا چوپڑا کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد 12ملین سے تجاوز کر گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی- اپنے ایک بیان میں پریانکا نے کہا کہ میں تمام مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنی عزت اور آگے بڑھنے کی طاقت دی-انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ انڈسٹری میں یہ نام بنا سکی-