پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی پیر کو لاہور میں ہوگی

اتوار 20 دسمبر 2015 12:12

پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی پیر کو لاہور میں ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (اپی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کی نیلامی پیر کو ہوگی ، 15ملکوں سے تعلق رکھنے والے 307کھلاڑی 5کیٹیگریز میں فروخت ہونگے ، آئیکون پلیئرز 2لاکھ ،پلاٹینم 1لاکھ 40ہزار ، ڈائمنڈ 70، گولڈ 50، سلور 25ایمر جنگ 10ہزار ڈالر میں دستیاب ہونگے ، ہر اسکواڈ کم ازکم 16رکنی اور اس میں 11پاکستا نی و 5غیر ملکی شامل رہینگے ، سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب ہونے کے باوجود کال کیے جانے پر ہی تنخواہ کے حقدار بنیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافت کا عمل پیر اور منگل کو لاہور میں ہو گا ،15غیر ملکوں سے تعلق رکھنے والے 307پلیئر ز کو 5کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ، آئیکون پلیئرز 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہونگے ، اس فہرست میں شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، کرس گیل ، کیون پیٹرسن اور شین واٹسن موجود ہیں ، پلاٹینم کیٹیگری میں شامل 1لاکھ 40ہزار ، ڈائمنڈ70، گولڈ 50، سلور 25اور ایمر جنگ 10ہزار ڈالر میں خرید ے جا سکیں گے ، کسی ایک کیٹیگری میں منتخب نہ ہونے والا کرکٹر خود بخو د ہی کم تر درجے میں چلا جائیگا ، مثال کے طور پر پلاٹینم پلیئر کو 1لاکھ 40ہزار ڈالر کے بجائے ڈائمنڈ کے ریٹ 70 ہزار ڈالر پر خرید جا سکے گا ، اسکواڈز کو متوازن رکھنے کے لیے فرنچائرز کو ہر کیٹیگری سے کھلاڑیوں کی مخصوص تعداد حاصل کرنے کا موقع دیا جائیگا ، ہر ٹیم کو 3،3پلاٹینم ، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز خریدنے کی ا جازت ہو گی ، ان 9میں سے کم ازکم چار پاکستانی ہونگے ، سلور کیٹیگری سے 5اور لازمی طورپر 2ایمر جنگ کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے ، ہر اسکواڈ کم از کم 16رکنی ہو گا جس میں 11پاکستانی اور 5غیر ملکی ہونگے ، پلیئرز کی ایونٹ کے کسی مرحلے میں عدم دستیابی یا انجریز کے پیش نظر ہر فرنچائز 20تک کرکٹرز کی خدمات حاصل کر سکے گی ، اس میں کم از کم 14پاکستانی ہونگے ، 16کھلاڑیوں کی خریداری پر کم از کم 9لاکھ 85ہزار ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.1ملین ڈالر خرچ کیے جا سکیں گے سپلیمنٹری پلیئرز منتخب ہونے کے باوجود اس صورت میں ہی تنخواہ کے حقدار ہونگے ، جب انہیں میچز کھیلنے کیلئے بلایا جائیگا ، ڈرافٹ فارمولے کے تحت پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا سب سے پہلے انتخاب اسلام آباد فرنچائز کریگی ، پی ایس ایل ورکشاپ کے دوران ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق کراچی دوسرے، پشاور تیسرے ، کوئٹہ چوتھے اور لاہور پانچویں نمبر پر دستیاب پول میں سے پلیئرز کا انتخاب کریگا ، اگلے راؤنڈز میں ترتیب ایسی رکھی جائے گی کہ ہر ٹیم کو ایک متواز ن اسکواڈ کیلئے اچھے کرکٹرز یکساں تعداد میں میسر آ سکے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پہلے روز لاٹینم ، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز کے ڈرافٹ ہونگے ، منگل کو سلور ، ایمر جنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگریز کی باری آئے گی ، مجموعی طور پر 20راؤنڈ ہونے ، پلاٹینم ، ڈائمنڈ ، گولڈ پلیئر کی فروخت کو 3 ،3راؤنڈز میں مکمل کیا جائے گا ، سب سے زیادہ پلیئرز سلور کیٹیگری میں شامل ہیں اس کے 4راؤنڈز ہوں گے ، ایمر جنگ کا کام دو اور سپلیمنٹری کا 4ماہ میں نمٹا دیا جائے گا ، کھلاڑیوں کے نام منتخب کرنے کے بعد مقررہ وقت میں ایک سلپ پرلکھ لیے جائیں گے جن کو ڈرافٹ کمیٹی کیٹیگریز کے لحاظ سے چیک کریگی ، مقررہ وقت میں نام فائنل نہ ہونے پر دوسری ٹیم کھلاڑی پر اپنا حق جتا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :