یو اے ای، انٹرنیشنل ورلڈ پاور بوٹ چیمپئن شپ چین نے جیت لی

اتوار 20 دسمبر 2015 12:13

یو اے ای، انٹرنیشنل ورلڈ پاور بوٹ چیمپئن شپ چین نے جیت لی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ورلڈ پاور بوٹ ایف ون چیمپئن شپ میں چینی ٹیم نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

ایف ون گراں پری میں پاور بوٹس کے شاندار مقابلے میں دنیا بھر سے لاتعداد ٹیموں نے شرکت کی جنہوں نے پانی کی لہروں پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کو شش کرتے رہے جس میں چین کی ٹیم نے اپنے مدِ مقابل کھلاڑیوں کو پچھاڑ کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔