انسان کی اصل خوبصورتی اس کے چہرے پر نہیں اس کے دل میں ہوتی ہے ‘ ندا چوہدری

کسی سے حسد کرتی ہوں اور نہ کسی سے مقابلہ ہے ،بعض اداکارائیں بلا وجہ مجھ سے خائف رہتی ہیں

اتوار 20 دسمبر 2015 12:21

انسان کی اصل خوبصورتی اس کے چہرے پر نہیں اس کے دل میں ہوتی ہے ‘ ندا چوہدری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ انسان کی اصل خوبصورتی اس کے چہرے پر نہیں بلکہ اس کے دل میں ہوتی ہے ، دل جتنا خوبصورت اور صاف ہوگا وہ انسان اتنا ہی خوبصورت ہوگا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں کسی سے حسد نہیں کرتی اور نہ کسی سے مقابلہ ہے ۔بعض اداکارائیں بلا وجہ مجھ سے خائف رہتی ہیں حالانکہ میں نے کبھی بھی کسی کے بارے میں نا مناسب الفاظ ادا نہیں کئے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اورجب میری شادی کا وقت آئے گا تو سب کو اس کا علم ہو جائے گا اور میرے نزدیک شادی کو چھپنانا نہیں چاہیے۔