بدامنی کا خطرہ ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز کو دیں: ترجمان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 دسمبر 2015 12:31

بدامنی کا خطرہ ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز کو دیں: ترجمان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20دسمبر۔2015ء) ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بدامنی کا خطرہ ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز کو دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر میں بدامنی کے خطرات کے پیش نظر کسی بھی مشکوک سر گرمی، شخص، سامان اور حرکت کی اطلاع رینجرز کے قریبی آفس میں دی جائے ۔ ترجمان کے مطابق رینجرز سندھ شہریوں کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتی ہے جس کے لیے وہ ہر دم تیار ہے۔