یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے پری کوارٹر فائنلز مقابلے فروری میں ہوں گے

اتوار 20 دسمبر 2015 12:54

یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے پری کوارٹر فائنلز مقابلے فروری میں ہوں ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے پری کوارٹر فائنلز مقابلے آئندہ سال فروری میں ہوں گے، ناک آؤٹ مرحلے میں 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ڈراز کے مطابق دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم آرسنل کے مدمقابل ہو گی، چیلسی کو مسلسل تیسری بار پیرس سینٹ جرمین کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ڈائینامو کائیو کے آمنے سامنے ہو گی، جینٹ کا مقابلہ وولفسبرگ سے ہو گا، روما اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

جیونٹس کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہو گا، پی ایس وی کی ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ جبکہ بین فیکا کی ٹیم زینٹ سینٹ پیٹسبرگ کے آمنے سامنے ہو گی۔ پری کوارٹر فائنلز کے فرسٹ لیگ میچز 16، 17، 23 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیکنڈ لیگ کے میچز 8، 9، 15 اور 16 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔