رشی کپور کاسینسر بورڈ کا چیف بننے سے انکار

اتوار 20 دسمبر 2015 13:56

رشی کپور کاسینسر بورڈ کا چیف بننے سے انکار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء)معروف سینئر بولی ووڈ اداکا ررشی کپور کا کہنا ہے کہ انھیں بھارتی سرکار کی جانب سے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے چیئر مین کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی جو انھوں نے مسترد کر دی ہے۔ اداکار نے پی ٹی آئی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ سینسر بورڈ کے چیف کی ذمہ داریاں بے حد صبر آزما ہیں اور وہ خود کو انھیں نبھانے کا اہل نہیں سمجھتے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں تحمل مزاج انسان نہیں ہوں جو سارا وقت آرام سے بیٹھ کر غور سے فلمیں دیکھے۔علاوہ ازیں جب ان سے سینسر بورڈ کے حالیہ رائج قوانین پر اظہار خیال کیلئے کہا گیا تو انھوں نے کسی قسم کے تبصرے سے صاف انکا ر کر دیا۔واضح رہے سینئر اداکار کو آخری مرتبہ سپریا پھاٹک ، ابھیشک بچن اور آسن کے ہمراہ فلم ”آل از ویل “ میں دیکھا گیا تھا۔ اداکار آئندہ بڑی سکرین پر کرن جوہر کی فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں نظر آئیں گے