ہمیشہ خود کو بدصورت سمجھتی رہی ، سونم کپور

اتوار 20 دسمبر 2015 13:56

ہمیشہ خود کو بدصورت سمجھتی رہی ، سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور فلم انڈسٹری میں اپنی صاف گوئی کی بنا پر خاصی شہرت رکھتی ہیں۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ بولی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل وہ ہمیشہ یہ ہی سمجھتی رہیں کہ وہ بالکل خوبصورت نہیں ہیں۔30سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب جبکہ انھیں فلم انڈسٹری میں 8سال کا عرصہ بیت چکا ہے تو ان میں بڑی حد تک خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا جب وہ نئی نئی بولی ووڈ کی روشنیوں کا حصہ بنیں تو وہ ہر وقت اندر سے خوفزدہ رہتی تھیں۔ انھیں سٹیج پر لوگوں کے ساتھ بات کرنے سے ڈر محسوس ہوتا تھا۔پریم رتن دھن پایو سٹار نے بتایا کہ اب وہ اس خوف سے باہر آچکی ہیں اور مکمل طور پر پر اعتماد ہیں۔اداکارہ آئندہ سال اپنی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“ میں نظر آئیں گی۔ نیرجا 1986ء میں اپنی جان قربان کر کے اغواء ہونے والے 360مسافروں کو بچانے والی ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر فلمائی گئی ہے۔ نیرجا میں سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی سونم کپور کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ واضح رہے سونم کپور کی نیرجا آئندہ سال 19 فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی