حقیقت میں بہت قدامت پسند ہوں ‘ دیپکا پڈکون

اتوار 20 دسمبر 2015 13:56

حقیقت میں بہت قدامت پسند ہوں ‘ دیپکا پڈکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی میں بے حد قدامت پسند واقع ہو ئی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انھوں نے فنی سفر کے دوران کئی قسم کے کردار ادا کیے ہیں۔ علاوہ ازیں حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں بھی ایک اہم کردار اداکیا ہے تاہم اس باوجود وہ جدت کو پسند نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

باجی راوٴ مستانی میں اپنے کے کردار کے متعلق دیپکا کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس فلم میں خواتین کی نمائندگی کی ہے۔ 29سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر عورت کے اندر ایک مستانی ہوتی ہے جوہر اچھے برے وقت میں اپنے شریک سفر کے ساتھ کھڑے رہنے کی ہمت رکھتی ہے۔ذاتی زندگی میں مستانی کے کردارکے عمل دخل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تو آنے والا وقت اور حالات ہی بتائیں گے تاہم اگر کبھی ایسا وقت آیا تو وہ بھی پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں