ریچا چڈا نے محبوب کی خاطر فرانسیسی سیکھنا شروع کر دی

اتوار 20 دسمبر 2015 14:02

ریچا چڈا نے محبوب کی خاطر فرانسیسی سیکھنا شروع کر دی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) عام طور پر محبت میں جان جوکھوں میں ڈالنے والے کام مردوں کے حصے میں آتے ہیں، جیسے رانجھے نے ہیر کی خاطر بھینسیں چرائیں اور فرہاد نے شیریں کی خاطر دودھ کی نہر نکالی تھی۔تاہم بولی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے ان مثالوں کو الٹ ثابت کرنے کیلئے اپنے فرانس سے تعلق رکھنے محبوب فرینک گستمبیڈ کی خاطر فرانسیسی سیکھنی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتی ہیں۔ چونکہ دونوں کو کسی ایک ایسی زبان پر عبور حاصل نہیں ہے جس سے وہ آپس میں اپنی باتوں کو شیئر کر سکیں ،پس اسی بنا پر انھوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ تاحال اس بنیادی مسئلے کی بنا پر اپنے محبوب سے تنہائی میں ملاقات بھی نہیں کر سکی ہیں۔واضح رہے اداکارہ کو آخری مرتبہ رندیب ہدا کے ساتھ فلم”میں اور چارلس “ میں دیکھا گیا تھا