رنویر سنگھ باجی راوٴ مستانی کی وجہ سے پریشانی کا شکار

اتوار 20 دسمبر 2015 14:02

رنویر سنگھ باجی راوٴ مستانی کی وجہ سے پریشانی کا شکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹاررنویر سنگھ آجکل اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کے خلاف کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں کی بنا پر بے حد پریشان ہیں۔ اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے ”باجی راوٴ مستانی“ میں اداکاری اس نیت سے ہر گز نہیں کی تھی جس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو۔

(جاری ہے)

باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ نے ماضی کے مایہ ناز مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راوٴکا کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی کے خلاف بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی اور پیشوا باجی راوٴ کے خاندان کے افراد کی طرف سے انکے خاندان کی غیر مناسب عکاسی کر نے کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارت کے شہر پونے میں پانچ جگہوں پر فلم کی نمائش بھی منسوخ کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے تقریباً200سرگرم کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کیے اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کا پتلا نذر آتش کرنے کے ساتھ فلم کے خلاف نعرے بازی بھی کی