اسٹیٹ بنک کی ریلوے اور پی آئی اے میں خسارے میں کمی اورآمدن میں اضافے کی تصدیق

پی آئی اے کو 2ارب80کروڑ روپے منافع ہواہے، ریلوے میں مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کی مقدار میں اضافے اور ایندھن کی لاگت میں کمی سے ریلوے کے شعبے میں طاقتور نمو کا سلسلہ جاری ہے اسٹیٹ بنک کی پہلی سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ میں انکشاف

اتوار 20 دسمبر 2015 14:04

اسٹیٹ بنک کی ریلوے اور پی آئی اے میں خسارے میں کمی اورآمدن میں اضافے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) اسٹیٹ بنک نے رواں مالی سال کی ابتدائی رپورٹ میں ریلوے اور پی آئی اے میں حکومتی خسارے میں کمی اورآمدن میں اضافے کے دعوؤں کی تصدیق کردی، پی آئی اے کو گذشتہ سال کے پہلے 3ماہ میں 3ارب90کروڑ روپے خسارہ ہواتھاجبکہ 2015 کے دوران اس عرصے میں ادارے کو 2ارب80کروڑ روپے منافع ہواہے، اسٹیٹ بنک کی جانب سے 2015کی پہلی سہ ماہی کے معاشی جائزہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ2015میں پاکستان ریلویز اور فضائی ذرائع نقل وحمل میں معقول نمو ہوئی ہے ، ریلوے میں مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کی مقدار میں اضافے اور ایندھن کی لاگت میں کمی کیوجہ سے ریلوے کے شعبے میں طاقتور نمو کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوکو فوٹو انجنوں کی خریداری ،مسافر ٹرینوں کی بروقت آمد و روانگی ،مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی اور یل کرایوں میں کمی کی وجہ سے ریلوے تیزی سے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑاہوناشروع ہوگیاہے،اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے بھی 2015میں اپنی نمو کو مزید مستحکم کرتے ہوئے اس میں 27.3 فیصد اضافہ کیا جو گذشتہ سال کے اس عرصے میں صرف12.7فیصد تھا، پی آئی اے کی عملی کا رکردگی اورمالی اثاثے بھی 2015کے دوران بہتر ہوئے ہیں ، رپورٹ کے مطابق 2015کے پہلی سہ ماہی میں پی آئی اے کاخام عملی منافع 2ارب 80کروڑ روپے رہا گذشتہ سال کے پہلے 3ماہ کے دوران پی آئے کو 3ارب90کروڑ روپے کانقصان ہواتھا۔

(جاری ہے)

ر پورٹ کے مطابق پی آئی اے میں بہتری کی وجوہات میں کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی آمد ایندھن کے نرخوں میں کمی شامل ہیں،کمک ایندھن استعمال کرنیوالے سمارٹ طیاروں کی فضائی بیڑے میں شرکت سے فضائی کمیٹی سے آپریشنز بہتر ہوئے اور ایندھن کی لاگت پر بھی قابو پایا گیا جوکہ مجموعی لاگت کا تقریباً 54فیصد ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :