نیلم ریاض 128 کلو وزن اٹھانیوالی پہلی پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر بن گئیں

اتوار 20 دسمبر 2015 15:03

نیلم ریاض 128 کلو وزن اٹھانیوالی پہلی پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر بن گئیں

قاہرہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر- 2015ء) ایفرو ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کی نیلم ریاض 128 کلوگرام وزن اٹھانے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصر میں ہونیوالی ایفرو ایشین ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویٹ لفٹر نیلم ریاض نے 128 کلوگرام وزن اٹھاکر قومی ریکارڈقائم کیا ، انہوں نے 63 کلوکی کییٹگری میں 128 کے جی وزن اٹھایا تاہم ایک کلو گرام کم وزن اٹھانے کے باعث وہ میڈل نہ جیت سکیں ۔