میرا نے بھارتی نامور اداکار عامر خان کی دعوت پر امریکہ جانے کی تیاریاں شروع کر دیں

اتوار 20 دسمبر 2015 15:08

میرا نے بھارتی نامور اداکار عامر خان کی دعوت پر امریکہ جانے کی تیاریاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) معروف اداکارہ میرا نے بھارتی نامور اداکار عامر خان کی دعوت پر امریکہ جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس حوالے سے اداکارہ میرا رواں ہفتے عامر خان کو اپنی آمد اور دیگر حوالوں سے تیاریوں بارے ای میل کے ذریعے آگاہ کریں گی۔

(جاری ہے)

امریکہ دورے کے دوران اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کے قیام اور تعمیر کے لئے صاحب ثروت لوگوں سے مدد کی اپیل کریں گی۔

بعض پروگراموں میں عامر خان کو بھی شرکت کی دعوت دیں گی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ جب سے اداکارہ میرا کو عامر خان کی جانب سے امریکہ آنے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے وہ پھولے نہیں سما رہی ہیں اسی وجہ سے انہوں نے انگریزی سیکھنے کی بھی کوشش کی تھی اور ایک ٹیوٹر بھی رکھا تھا امکان ہے کہ اداکارہ رواں ہفتے ویزے کے لئے امریکی سفارخانے سے رابطہ کریں گی۔