وفاقی حکومت کا سیلفی کی وجہ سے جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ

اتوار 20 دسمبر 2015 15:11

وفاقی حکومت کا سیلفی کی وجہ سے جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے قانون سازی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے سیلفی کی وجہ سے جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کی اہے ایسے تمام معاملات جن سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ان کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت سیلفی کے حوالے سے اس کی تعریف کا تعین کرے گی اچھی ، بری اور قانونی طور پر ممنوع سیلفیوں کژ تعریف وضع کر کے اس بارے قانون سازی بھی کرے گی ۔ اس حوالے سے آئین و قانون سے مشاورت کی جائے گی ۔