ڈاکٹر عاصم کیس میں تفتیشی افسر کے بعد اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر بھی تبدیل
پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹا کر سینئر وکیل نثار احمد درانی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ،پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا اظہار لاعلمی
اتوار 20 دسمبر 2015 15:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم کیس میں تفتیشی افسر کے بعد اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو بھی تبدیل کردیا ہے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے اس قسم کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹا کر سینئر وکیل نثار احمد درانی کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نثار احمد درانی کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی سمری پر دستخط بھی کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو ہٹائے جانے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن ہمارے علم میں اس قسم کی کوئی خبر نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.