کراچی میں بدامنی کا خطرہ ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز کو دیں،ترجمان سندھ رینجرز

اتوار 20 دسمبر 2015 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بدامنی کا خطرہ ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز کو دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر میں بدامنی کے خطرات کے پیش نظر کسی بھی مشکوک سر گرمی، شخص، سامان اور حرکت کی اطلاع رینجرز کے قریبی آفس میں دی جائے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز سندھ شہریوں کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتی ہے جس کے لیے وہ ہر دم تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :