ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ سمیت پانچ افراد کے خلاف شیرشاہ تھانے میں مقدمہ درج
اتوار 20 دسمبر 2015 15:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ اور اے ای ٹی او ریاض جوکھیو سمیت پانچ افراد کے خلاف شیرشاہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ پلاٹ خالی کروانے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ کے خلاف مقدمہ عدالت کے حکم پر شہری عبدالغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی کا کہنا ہے وہ 1956ء سے اس جگہ کا مالک ہے۔(جاری ہے)
شبیر احمد شیخ اور دیگر افراد نے اسے اسلحہ دکھا کر جان سے مار کر بوری میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقدمہ زبردستی پلاٹ خالی کروانے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام کے تحت عدالتی احکامات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے میں رحمان انگاریہ، جمیل جاوید، ندیم جاوید اور شکیل نامی افراد کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔ تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے عبدالغفار کو دھمکیاں دینے کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں۔ مدعی کا بیان سچ ثابت ہونے پر ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کرینگے۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.