Live Updates

برطانو ی وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دیوانے نکلے

اتوار 20 دسمبر 2015 15:21

برطانو ی وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دیوانے نکلے

ْلندن اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دیوانے نکلے ڈیوڈ کیمرون نے شہباز شریف کی صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

لندن میں ایک تقریب کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک پاکستانی صحافی کے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقداما ت کی مثال دیتے ہوئے انکی تعریف کر دی نہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شہباز شریف کا خلوص اورعزم متاثرکن ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات