معروف ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے سانحہ پشاور کے واقعہ کی وجہ سے سالگرہ نہیں منائی

اتوار 20 دسمبر 2015 15:32

معروف ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے سانحہ پشاور کے واقعہ کی وجہ سے سالگرہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) معروف ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے سانحہ پشاور کے واقعہ کی وجہ سے سالگرہ نہیں منائی۔ ایک ملاقات کے دوران ریچل خان نے بتایا کہ سانحہ پشاور میں شہید بچوں کے والدین کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے پچھلے سال بھی سانحہ کے غم میں اپنی سالگرہ نہیں منائی۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ وہ آئندہ چند دنوں تک پشاور جائے گئی جہاں شہید ہونے والے بچوں کی قبروں پر پھول چرائیں گئی اور فاتحہ خانی بھی کریں گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری دہشتگردوں تک جنگ جاری رہے گی اور ان شہید بچوں کا خون رنگ لائیں گا

متعلقہ عنوان :