پاکستان جب بھی آیا ہوں بہت پیار ملا کبھی بھی پاکستانیوں کے ساتھ پرشکنی نہیں دیکھی ہیں،بھارتی اداکار اوم پوری

پاکستان کے لوگ بھارتی فنکاروں سے بہت محبت کرتے ہیں جو بھی بھارتی فنکار پاکستان آیا اس کو پاکستانیوں سے بے حد محبت اور عزت ملی آئندہ جب پاکستان آیا تو میں اپنے ساتھ ان فنکاروں کو بھی لانے کی کوشش کروں گا جو پاکستان کے خلاف ہیں، گفتگو

اتوار 20 دسمبر 2015 15:32

پاکستان جب بھی آیا ہوں بہت پیار ملا کبھی بھی پاکستانیوں کے ساتھ پرشکنی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا کہ پاکستان جب بھی آیا ہوں بہت پیار ملا کبھی بھی پاکستانیوں کے ساتھ پرشکنی نہیں دیکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اوم پوری نے بھارت واپسی پر ”آن لائن“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ بھارتی فنکاروں سے بہت محبت کرتے ہیں جو بھی بھارتی فنکار پاکستان آیا اس کو پاکستانیوں سے بے حد محبت اور عزت ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے جو فنکار پاکستان نہیں آئے انہوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایک دفعہ ضرور پاکستان آئے تاکہ انہوں کو بھی محسوس ہوکہ پاکستانی عوام ان سے کتنا پیار کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو ہوا اس کی شدید مذہمت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھارت بھی پاکستان کے فنکاروں کی عزت کریں گااور ان سے محبت بھی کریں گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ جب پاکستان آیا تو میں اپنے ساتھ ان فنکاروں کو بھی لانے کی کوشش کروں گا جو پاکستان کے خلاف ہیں۔ انہوں کو جب پاکستان سے پیار ملے گا تو وہ بھی پھر پاکستانی فنکاروں سے محبت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :