آف سپنر سعید اجمل کا اکیڈمی کیلئے گرائونڈ نہ دینے پراحتجاج

اتوار 20 دسمبر 2015 15:33

آف سپنر سعید اجمل کا اکیڈمی کیلئے گرائونڈ نہ دینے پراحتجاج

فیصل آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر- 2015ء) آف سپنر سعید اجمل نے کرکٹ اکیڈمی کیلئے گرائونڈ نہ دینے پر اقبال سٹیڈیم کے سامنے احتجاج کیا ، ان کا کہنا ہے کہ 8 رکنی کمیٹی کا ہر فیصلہ قبول کیا اور تمام شرائط پوری کردیں لیکن یونی ورسٹی انتظامیہ کرکٹ اکیڈمی کے لیے گراؤنڈ انہیں نہیں دے رہی ہے ، آف سپنر کے ہمراہ ٹیلنٹ ہنٹ کے ٹرائل دینے والے کھلاڑیوں نے بھی احتجاج کیا ، مقامی کھلاڑی بھی احتجاج میں شریک تھے ۔