پاکستانی طالبان نے البغدادی کا خلافت کا دعویٰ مسترد کردیا

اسلام کے مطابق خفیہ وہ ہوتا ہے جس کی حکمرانی دنیا کے تمام مسلمانوں پر ہو بغدادی کو ایسی کوئی حکمرانی حاصل نہیں کالعدم تنظیم کا بیان

اتوار 20 دسمبر 2015 15:46

پاکستانی طالبان نے البغدادی کا خلافت کا دعویٰ مسترد کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) پاکستانی طالبان نے عراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے امیر ابوبکر البغدادی کا مسلمانوں کا عالمی رہنما ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا۔اس سے قبل افغان طالبان بھی ابوبکر البغدادی کے خلیفہ ہونے کے دعوے کو مسترد کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغدادی خلیفہ نہیں ہے کیونکہ اسلام کے مطابق خلیفہ وہ ہوتا ہے جس کی حکمرانی دنیا کے تمام مسلمانوں پر ہو لیکن بغدادی کو ایسی کوئی حکمرانی حاصل نہیں ہے، اسے صرف خاص علاقے اور لوگوں پر حکمرانی حاصل ہے۔

طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ بغدادی کو اس لیے بھی خلیفہ نہیں مانا جاسکتا کیونکہ اس کا انتخاب اسلامی قوانین کے تحت نہیں ہوا۔