شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں گدھے کو ذبح کر کے گوشت بناتے ہوئے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

اتوار 20 دسمبر 2015 15:48

شیخوپورہ  تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں گدھے کو ذبح ..

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص کو ویرانے میں گدھے کو ذبح کر کے گوشت بناتے ہوئے علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑکر خوب چھترول کر نے کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو حراست میں تو لیا لیکن نام صیغہ راز میں رکھا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود محررعمران نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر سب انسپکٹر ارشد ڈوگر گیا تھا ان سے ہی رابطہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :