ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے پربھارتی فوج کے 3 زیر تربیت جوان گرفتار

اتوار 20 دسمبر 2015 15:55

ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے پربھارتی فوج کے 3 زیر تربیت جوان ..

نئی دہلی/ بھوپال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر بھارتی فوج کے 3 زیرتربیت اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گنا میں روٹھیائی ریلوے اسٹیشن پر فوج کے تین زیرتربیت جوانوں کو ایک لڑکی سے چھیڑ خانی کے معاملے میں گرفتارکرلیا گیا ۔تینوں ملزمان نے جے پور سے جبل پور آ نے والی دیودی ایکسپریس ٹرین پر سوار ایک لڑکی سے مسلسل تین گھنٹوں تک چھیڑ خانی کی تھی۔ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی جمعہ کو جے پور سے روٹھیائی آنے کے لئے سوار ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :