Live Updates

میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کو اوپر لا ئیں گے ، نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ہے،بڑی سوچ ہی ہمیشہ انسان کو بڑا بناتی ہے ، پاکستان میں آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ، کئی مشکل وقت آئے مگر اللہ نے ہمیشہ مدد کی ، حکمرانوں نے اتنا پیسہ جمع کرلیا ہے کہ اب ا نہیں مرنے بھی ڈر لگتا ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

اتوار 20 دسمبر 2015 15:59

میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کو اوپر لا ئیں گے ، نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ..

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کو اوپر لا ئیں گے ، نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ہے اور بڑی سوچ ہی ہمیشہ انسان کو بڑا بناتی ہے ، پاکستان میں آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ، کئی مشکل وقت آئے مگر اللہ نے ہمیشہ مدد کی ، حکمرانوں نے اتنا پیسہ جمع کرلیا ہے کہ اب ا نہیں مرنے بھی ڈر لگتا ہے ۔

وہ اتوار کو نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ نمل یونیورسٹی پاکستانیوں کو ٹیلنٹ فراہم کرنے جا رہی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ صرف نوکری تک محدود نہ ہو جاؤ بلکہ اپنے خواب کی تکمیل کے پیچھے بھی بھاگو ، اور کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہ کرو ورنہ راستہ بھٹک جاؤ گے ، مزید براں انہوں نے کہا کہ اپنی برادری سے کہتا ہوں کہ سٹیڈیم کے لیے جگہ دیں جگہ نہ دی گئی تو کچھ عرصے بعد ہماری حکومت آئے گی تو لے لیں گے اور ہماری حکومت آئی تو دفعہ 144لگ جائے گی پھر اس زمین کا کچھ نہیں ملے گا ، حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے حکمرانوں کے طرز زندگی پر ترس آتا ہے کیونکہ انہوں نے اتنا پیسہ اکٹھا کر لیا ہے اب موت سے ڈر تے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات