وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا گوہر ایوب کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 20 دسمبر 2015 17:04

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی نے ہری پور میں سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب اور عمر ایوب کے گھر گئے اور ان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کے راہنما گوہر ایوب کی اہلیہ انتقال کی تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے گوہر ایوب اور عمر ایوب سے تعزیت کی اور وزیر اعظم نواز شریف کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ۔ واضح رہے کہ گوہر ایوب خان کی اہلیہ گزشتہ چند ماہ سے شدید بیمار تھی بیماری کے باعث جمعہ کے روز انتقال کر گئیں تھیں ۔

متعلقہ عنوان :