توقیر صادق کے خلاف 455 سی این جی اسٹیشن کے اجراء کے الزامات بے بنیاد ہیں‘ چیئرمین اوگرا کی سپریم کورٹ میں رپورٹ
اتوار 20 دسمبر 2015 17:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) چیئرمین اوگرا سعید خان نے 80 ارب روپے کرپشن سیکنڈل کے اہم کردار توقیر صادق کے خلاف کرپشن الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ توقیر صادق پر الزام تھا کہ انہوں نے گیلانی دور حکومت میں 430 سی این جی اسٹیشن کے غیر قانونی لائسنس دے کر بھاری کرپشن کی تھی جبکہ 47 سی این جی ا سٹیشن کو ری کولیٹ کر کے بھاری رشوت لی تھی۔
سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور نیب کو تحقیقات کا حکم دیا تھا اوگرا کے موجودہ چیئرمین سعید احمد خان نے عدالت کے حکم پر ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ توقیر صادق کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں توقیر صادق نے سی این جی اسٹیشن کے لائسنس قانون کے مطابق جاری کئے تھے۔(جاری ہے)
اوگرا چیئرمین کے اس نئے رپورٹ اور موقف کے بعد توقیر صادق کے خلاف 80 ارب روپے کرپشن کے الزامات ختم ہو کر رہ جائیں گے۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ سعید احمد خان کی رپورٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی پٹیشن MISCELLANIOUS دائر کی گئی ہے جس میں سعید احمد خان رپورٹ کو غیر قانونی اور قربا پروری قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پٹیشنر نے بتایا کہ سعید احمد خان بھی توقیر صادق باقیات میں سے ایک ہیں توقیر صادق کو تحفظ دینے میں گیس اور آئل مافیا سرگرم ہے لیکن ان کی یہ تمام کوششیں ناکام بنائیں گے۔ عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ اوگرا کرپشن سیکنڈل کی جلد سماعت کرنے والا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.