پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

اتوار 20 دسمبر 2015 17:32

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوگو کی رونمائی کردی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوگو کی رونمائی کردی گئی ہے جس میں شیر کو علامتی نشان کے طورپر استعمال کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیم کے لوگو میں شیر کے علامتی نشان کو استعمال کیا گیا ہے لوگو میں ” ہم اکٹھے جیتیں گے“ کا پیغام بھی لکھا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں ، آفیشلز اداکاروں اور سماجی وسیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اور ٹیم ڈائریکٹر وسیم اکرم نجی مصروفیات کے باعث شریک نہ ہوسکے تاہم انہوں نے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے پیغامات بھی بھیجے ۔وسیم اکرم نے ٹیم کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر خوشی ہے، میری خواہش ہے اسلام آباد کی ٹیم لیگ میں اچھا پرفارم کرے،پاکستان سپر لیگ ملک کو اچھے کرکٹر فراہم کرے گی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے پاکستان کی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹرز سے خاص پیار ہے۔