Live Updates

پاکستان سپر لیگ ، لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان پشاور زلمی کے مشیر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 دسمبر 2015 17:49

پاکستان سپر لیگ ، لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان پشاور زلمی کے مشیر بن ..

پشاور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کے مشیر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین قا ئدین اور دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک 63سالہ عمران خان پشاور کی ٹیم کو مشورے دیں گے اور ان کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گے ، 92ء کے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان پشاور کی ٹیم کے میچز سرپرست کے فرائض بھی سر انجام دے سکتے ہیں ، پشاور زلمی کے مالک ملک جاوید آفریدی اس بارے میں جلدباقاعدہ اعلان کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات