بگ بیش ، سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ، سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 1 رن سے شکست د یدی
اتوار 20 دسمبر 2015 18:01
سڈنی /میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء )آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کے پانچویں ایڈیشن میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ کو95اور سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو آسٹریلیوی کرکٹ لیگ بگ بیش کے پانچویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں سڈنی سکسرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے،سڈنی سکسرز کی جانب سے بریڈ ہیڈن72،جورڈن سلک41،نک میڈینسن21 اورجوہان بوتھا13رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
ہوبارٹ ہوریکنز نے جانب سے شان ٹیٹ اورکیمرون نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،187رنز کے ہدف کے تعقب میں15.5اووز میں91رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،ہوبارٹ ہوریکنز کی جانب سے دس بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،جارج بیلی62رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔(جاری ہے)
سڈنی سکسرز کی جانب سے نیتھن لیون نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،سڈنی سکسرز کے بریڈ ہیڈن کو میچ میں جارحانہ اننگز کھلینے پر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔
اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر سڈنی تھنڈرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووز میں6وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے،سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 12چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے109رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔میلبورن سٹارز کی جانب سے میکسویل اور جان ہیسٹنگ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں179رنز کے ہدف کے تعقب میں میلبورن سٹارز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر177رنز بنا کر سکی،میلبورن سٹارز کی جانب سے کیون پیٹرسن76اور جیمز فالکنر45بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سڈنی تھنڈرز کی جانب سے ایندرے رسل نے دو،شین واٹسن اور جیک کیلس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سڈنی تھنڈرز کی عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.