Live Updates

پی ایس ایل ، عمران خان پشاور زالمی ٹیم کے مشیر بن گئے ہیں

ٹیم کو قیمتی قائدانہ مشورروں سے آراستہ کریں گے

اتوار 20 دسمبر 2015 18:57

پی ایس ایل ، عمران خان پشاور زالمی ٹیم کے مشیر بن گئے ہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے آڈیشن کیلئے لیجنڈری کرکٹراور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پشاور زالمی ٹیم (نوجوان ٹیم )کے مشیر بن گئے ہیں ٹیم کو قیمتی قائدانہ مشورروں سے آراستہ کریں گے ا توار کو ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں اور دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک عمران خان پی ایس ایل میں پشاور کی ٹیم کو مشورے دیں گے اور ان کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

پشاورزالمے کے منعقدہونیوالے میچوں میں سرپرست کا کردار بھی اداکرسکتے ہیں۔ پشاور زالمی کے مالک ملک جاوید آفریدی جلداس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات