ایم کیو ایم کا لودھراں کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ

اتوار 20 دسمبر 2015 19:07

ایم کیو ایم کا لودھراں کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اصولی فیصلہ کر لیا‘ مرکزی قیادت کی ہدایت پر ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کسی بھی وقت باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے حمایت کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم نے حلقہ این اے 154 میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اوعر ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق الرحمان آئندہ 24 گھنٹوں میں مرکزی قیادت کی ہدایت پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کی حمایت کا اعلان کریں گے۔ ایم کیو ایم تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں پہلی بار حمایت کرنے جا رہی ہے۔