آدھا چوزہ آدھی بلی، انٹرنیٹ پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:14

آدھا چوزہ آدھی بلی، انٹرنیٹ پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) ایک بلی، جس کے جسم کے نچلے حصے کے بال سرجری کی وجہ سے کاٹ دئیے گئے تھے، کی تصویر نےوائرل ہو کر ایک نئی بحٹ چھیڑ دی۔تصویر میں سرخی مائل بلی کو بالوں کے بغیر ٹانگوں کے ساتھ زمین پر لیٹے دکھایا گیاہے۔کچھ لوگوں نے تو اسے آدھا چوزہ اورآدھا ٹرکی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر اس کے بلی یا چوزہ ہونے کی بحث بھی کافی وائرل ہو گئی ہے۔

اس تصویر کو بلی کے مالک کے دوست نے ریڈٹ اور امگر پر شیئر کیا۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ میرے دوست کا بلا، سرجری کی وجہ سے ، جس کی ٹانگوں کے بال کاٹ دئیے گئے ہیں۔ان تصویروں کو اب تک 20 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔تصویر پوسٹ کرنے والے نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کہ بلی کے بال کس قسم کے آپریشن کی وجہ کاٹے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :