پاکستان میں 285 دینی مدارس کو سعودی عرب، ایران ، قطر، ترکی ، عراق اور کویت سے مالی امدادملنے کا انکشاف، بیرونی امداد سے چلنے والے سب سے زیادہ مدارس 147پنجاب میں ہیں دوسرے نمبر پر 95 گلگت بلتستان میں قائم

اتوار 20 دسمبر 2015 19:50

پاکستان میں 285 دینی مدارس کو سعودی عرب، ایران ، قطر، ترکی ، عراق اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) وزارت داخلہ کی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 285 دینی مدارس کو سعودی عرب، ایران ، قطر، ترکی ، عراق اور کویت سے مالی امداد ملتی ہے ۔ ان ممالک میں بھی پاکستانیوں کو تعلیم کے مواقع بھی دیئے جاتے ہیں ۔ بیرونی امداد سے چلنے والے سب سے زیادہ مدارس پنجاب میں ہیں جب کہ دوسرا نمبر گلگت بلتستان ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی دستاویز کے مطابق صوبہ پنجاب میں 147 دینی مدارس کو سعودی عرب ، ایران ، قطر، متحدہ عرب امارات ، کویت ، ترکی اور عراق کی جانب سے مالی مدد مہیا کی جاتی ہے ۔ دوسرے نمبر پر گلگت بلتستان کے 95 مدارس کو سعودی عرب، ایران اور عراق جب کہ سندھ میں ایک مدرسہ جسے قطر مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔ خیبر پختونخواہ کے 12مدارس کو سعودی عرب ، کویت اور قطر سے مالی امداد ملتی ہے ۔ بلوچستان کے 30 مدارس کو سعودی عرب اور ایران کی جانب سے مالی امداد ھفراہم کی جاتی ہے ۔ مختلف اسلامی ممالک سے پاکستان میں چلنے والے مدارس کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ تعلیمی تربیت اور نصاب کی تیاری کے حوالے سے بھی مدد مل رہی ہے ۔