بھارت میں ہوس کے پجاریوں نے ایک اور غیرملکی خاتون کی عزت تار تار کردی،ملزم گرفتار

اتوار 20 دسمبر 2015 19:59

بھارت میں ہوس کے پجاریوں نے ایک اور غیرملکی خاتون کی عزت تار تار کردی،ملزم ..

گوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں ہوس کے پجاریوں نے ایک اور غیرملکی خاتون کی عزت تار تار کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں تفریح کی غرض سے آنے والی کینیڈین خاتون ہے جس کی ہوس کے پجاریوں نے عزت تار تار کردی۔

(جاری ہے)

حکام کاکہنا ہے کہ گوا کے ساحلی قصبے آرمبول میں سیاحت کے لئے آنے والی 28 سالہ کینیڈین خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ لداخ سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بھی بناڈالا۔

گوا پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون کی رپورٹ کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم اس سے قبل بھی کئی غیر ملکیوں کے ساتھ بد اخلاقی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :