کراچی ،محکمہ انسداد دہشتگردی کی کار وائی ، 4دہشتگرد گرفتار
دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان اورلشکرجھنگوی سے ہے، دستی بم، 2کلاشنکوف اور بھاری اسلحہ برآمد
اتوار 20 دسمبر 2015 20:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کراچی کے علاقے چمڑاچونگی میں کار وائی کرتے ہوئے 4دہشتگردوں گرفتار کرلیے،دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان اورلشکرجھنگوی سے ہے،ملزموں سے دستی بم، 2کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے اتوار کے روز کراچی کے علاقے چمڑا چونگی میں کاروائی کرتے ہوئے 4دہشتگروں کو گرفتار کر لیاگیا،گرفتار ملزموں سے دستی بم،2 کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں گولا بارود برآمد کر لیا ،گرفتار دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے،جن میں سے دو کی شناخت منظور احمد اور عثمان عرف بابا کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان نے 2011 میں مختلف مقامات پر بم حملوں کا انکشاف کیا ہے جس میں 16افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق سی ٹی ڈی کے جوانوں نے مصدقہ اطلاع پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے4دہشتگردوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،ابتدائی طور پر دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،اور مختلف مقامات پر بم حملوں کا اعتراف کیا ہے،ملزمان نے لی مارکیٹ میں وائن شاپ ،رمی کلب،سینما میں بم دھماکے کرنے کا انکشاف کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.