پاکستان سپر لیگ ، ڈین جونز شاہد آفریدی کے سکواڈ میں دیکھنے کے خواہاں
ذیشان مہتاب اتوار 20 دسمبر 2015 20:53
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایل ایل ) کی تمام فرنچائزوں نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے پر نظریں جما رکھی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور سابق آسٹریلیوی بلے باز ڈین جونز بھی بوم بو م آفریدی کو اپنی فرنچائز کے لیے کھیلتا دیکھنے کے خواہاں ہیں ۔ سابق آسٹریلوی بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرکے اس کے ساتھ سوالیہ انداز میں لکھا کہ ” آفریدی ڈرافت کے لیے میرا انتخاب ؟ “ ۔
شاہد آفریدی اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ اور آسٹریلیا کی بگ باش کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی لیگ میں حصہ لے چکے ہیں ۔ پی ایس ایل کے لیے فرنچائز ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب رواں ہفتے کریں گی ، شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ان پانچ آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جن کا ٹیمیں سب سے پہلے انتخاب کریں گی ۔(جاری ہے)
آفریدی کے علاوہ پاکستان کے شعیب ملک، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بھی اس فہرست کا حصہ ہیں ۔
My draft pick @SAfridiOfficial ? Sitting next to me in economy! pic.twitter.com/qTOC1uNLzO
— Dean Jones (@ProfDeano) December 20, 2015
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.