نندی پور پاور پراجیکٹ آج بھی چل رہا ہے ، عابد شیر علی

نندی پور پاور پراجیکٹ مردہ گھوڑا تھا، جس میں حکومت نے جان ڈال کر بجلی کی پیداوارشروع کی، میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 دسمبر 2015 21:35

نندی پور پاور پراجیکٹ آج بھی چل رہا ہے ، عابد شیر علی

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ آج بھی چل رہا ہے ، نندی پور پاور پراجیکٹ مردہ گھوڑا تھا، جس میں حکومت نے جان ڈال کر بجلی کی پیداوارشروع کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر کامران خالد بٹ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)جب اقتدار میں آئی تو مرے ہوئے نندی پور پاور پراجیکٹ میں بھی پھر سے جان آ گئی اب سستی بجلی ساڑھے گیارہ روپے یونٹ کے حساب سے پیدا کی جارہی ہے ، اگر حکومت نندی پور پاور پراجیکٹ پر توجہ نہ دیتی تو قومی خزانے کے پچاس ارب روپے ڈوب جانے کا خدشہ تھا، تاہم کمپنیوں کے کنٹریکٹ ایشوز کو حل کیا جا رہا ہے ، جس کے بعد نندی پور پاور پراجیکٹ کی کبھی بھی بند ہونے کی اطلاع نہیں آئیگی۔

متعلقہ عنوان :