پاک چین راہداری، حکومت نے نئی ریلوے لائنیں بچھانے اور انہیں بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی، منصوبے کے تحت گوادر سے بذریعہ بیسیمہ کوئٹہ اور جیکب آباد تک نئی پٹڑی بچھائی جائے گی،مین لائن ٹو پر بوستان سے کوٹلہ جام بذریعہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان تک 560 کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا، حویلیاں سے خنجراب تک 682 کلو میٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی

اتوار 20 دسمبر 2015 21:39

پاک چین راہداری، حکومت نے نئی ریلوے لائنیں بچھانے اور انہیں بہتر بنانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت نئی ریلوے لائنیں بچھانے اور انہیں بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے کے تحت گوادر سے بذریعہ بیسیمہ کوئٹہ اور جیکب آباد تک نئی پٹڑی بچھائی جائے گی،مین لائن ٹو پر بوستان سے کوٹلہ جام بذریعہ ڑوب اور ڈیرہ اسماعیل خان تک 560 کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حویلیاں سے خنجراب تک 682 کلو میٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک براستہ کوٹری، ملتان ،لاہور ٹیکسلا، حویلیاں سمیت راولپنڈی ایک ہزار872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کے ساتھ شاہدرہ سے پشاور تک ٹریک کو دوریہ بھی کیا جائے گا۔کوٹری سے اٹک شہر تک بذریعہ دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، بھکر، کنڈیاں 1254 کلو میٹر طویل ٹریک کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :