امریکی حملے میں 10 عراقی فوجیوں کی ہلاکت،ایشٹن کارٹر کا عراقی وزیراعظم کو ٹیلی فون واقعے پر اظہار افسوس، عراقی فورسز پر میزائل حملہ’غلطی‘سے ہوا،افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی ،امریکی وزیر دفاع

اتوار 20 دسمبر 2015 21:43

امریکی حملے میں 10 عراقی فوجیوں کی ہلاکت،ایشٹن کارٹر کا عراقی وزیراعظم ..

واشنگٹن/ بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں 10 عراقی فوجیوں کی ہلاکت بظاہرغلطی کا نتیجہ ہے جو دونوں جانب سے ہوئی، امریکی لڑاکا طیارے سے داغا گیا میزائل وسطی عراقی شہر فلوجہ کے قریب عراقی فورسز پر گرا تھاغیر ملکی میڈیا کے مطابق ا مریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے عراق میں ایک امریکی فضائی حملے میں 10 عراقی فوجیوں کی ہلاکت کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی لڑاکا طیارے سے داغا گیا میزائل وسطی عراقی شہر فلوجہ کے قریب عراقی فورسز پر گرا تھا۔

خلیج میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس کیرسارج پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے ان ہلاکتوں پر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو فون کر کے تعزیت کی اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جب آپ شانہ بشانہ لڑ رہے ہوں جیسے کہ امریکی اور عراقی فورسز لڑ رہی ہیں، تو ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں۔

لیکن کارٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے اور عراقی وزیراعظم نے داعش کو عراق سے بے دخل کرنے کی مہم کو مہمیز کرنے اور آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔یہ ایسی غلطی کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کہ میدان جنگ میں ہو جاتی ہے، ہم اور عراقی فورسز مل کر یہ جنگ لڑ رہی ہیں۔ایش کارٹر مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور چند دن قبل انھوں نے بغداد میں وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :