مصباح الحق نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 دسمبر 2015 21:51

مصباح الحق نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کر دی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر- 2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کر دی ۔ اپنے ایک بیان میں 41سالہ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو اس سیریز کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم اس سیریز کے منسو خ ہونے پر ان سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاک بھارت مجوزہ سیریز کے لیے پی سی بی نے اپنی حکومت سے اجازت لے لی تھی لیکن بھارتی حکومت نے اپنی روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا ۔