27 دسمبر کو کارکنان اور جیالے خون کے عطیات جمع کرائیں ، بلاول بھٹو زرداری

اتوار 20 دسمبر 2015 23:02

27 دسمبر کو کارکنان اور جیالے خون کے عطیات جمع کرائیں ، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ 27دسمبر کو سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر پورے ملک میں پارٹی کارکنان اور جیالے خون کے عطیات جمع کرائیں گے، یہ عطیات دہشتگردی کے خلاف جنگ میں زخمی ہونے والے فورسز کے سپاہیوں اور مریضوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اداروں کے لیے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤ ں کے ساتھ اپنے خون کا عطیہ دینگے، بلاول بھٹو زرداری 27دسمبر کو شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے دن گڑہی خدا بخش میں ایک بڑے عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔