پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کینگرو آل راؤنڈر شین واٹسن اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کرلیا

پیر 21 دسمبر 2015 11:30

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کینگرو آل راؤنڈر شین واٹسن ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز ڈرافٹنگ کے پہلے مرحلے میں آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ جاری ہے اور پلاٹینم کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن کو بطور آئیکون پلیئر منتخب کیا ہے ۔34سالہ شین واٹسن اس وقت آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ انڈین پریمیئر بھی کھیلتے رہے ہیں ۔