نیو کراچی میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

پیر 21 دسمبر 2015 11:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء ) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیوکراچی کے صنعتی علاقے میں کپڑا بنانے کی فیکٹری میں آگ بڑ ھک اٹھی جسے بجھانے کے لئے ابتدائی طور ایک فائر ٹینڈر کو بھیجا گیا تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید تین فائر ٹینڈرز روانہ کی گئیں جنہوں نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں رکھا سامان جل گیا، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :