کرسٹن رونالڈو کی یتیم بچے کی خواہش پوری کر دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 11:38

کرسٹن رونالڈو کی یتیم بچے کی خواہش پوری کر دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : کرسٹن رونالڈو کی یتیم بچے کی خواہش پوری کر دی. کرسٹن رونالڈو کی کم سن بچے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی. تفصیلات کے مطابق کلب اسٹیڈیم میں رونالڈو نے تین سالہ لبنانی بچے کا پر تپاک استقبال کیا .

(جاری ہے)

3 سالہ حیدر نے بیروت میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں اپنے والدین کو کھو دیا . حیدر رونالڈو کا ایک بہت بڑا پرستار ہے . رونالڈو کے سامنے آتے ہی حیدر نے رونا شروع کر دیا جس پر رونالڈو نے کم سن بچے کو گلے لگا کر پیار بھی کیا. رونالڈو نے اپنے ننھے پرستار کی خواہش پوری کرنے کے لیے کلب اسٹیڈیم میں حیدر استقبال کیا. کرسٹن رونالڈو کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں.

متعلقہ عنوان :