پاکستان سپر لیگ ،لاہور قلندرز نے کرس گیل کو اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 دسمبر 2015 11:42

پاکستان سپر لیگ ،لاہور قلندرز نے کرس گیل کو اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز ڈرافٹنگ کے پہلے مرحلے میں آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ جاری ہے اور پلاٹینم کیٹگری میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو اپنا آئیکون پلیئر منتخب کیا ہے ۔36سالہ کرس گیل 2012ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ تھے اور وہ اپنی جارح مزاج بلے باز ی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہیں ۔