ملکہ ترنم نور جہاں اوراستاد تصدق علی خان کی برسی 23 دسمبر کو ہوگی

پیر 21 دسمبر 2015 11:46

ملکہ ترنم نور جہاں اوراستاد تصدق علی خان کی برسی 23 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 15ویں اور شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے کلاسیکل گلوکار وموسیقار استاد تصدق علی خان کی دوسری برسی23 دسمبر کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملکہ ترنم کی برسی کے سلسلہ میں لاہور کراچی، قصور، ملتان ، ٹھٹھہ، صادق آباد اور دیگر شہروں میں ان کے مداح انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میں عزیز و اقارب اور فلمی دنیا سے و ابستہ شخصیات شریک ہوں گی جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی جائے گی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔

میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملک ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے گی مشہور فلمی وغیر فلمی گیت نشر کیے جائیں گے۔دوسری طرف استاد تصدق علی خان کے بیٹے ثروت علی خان اپنے گھر قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔