پاکستان سپر لیگ ،کوئٹہ گلیڈیٹر نے سرفراز احمد کو منتخب کرلیا

پیر 21 دسمبر 2015 11:51

پاکستان سپر لیگ ،کوئٹہ گلیڈیٹر نے سرفراز احمد کو منتخب کرلیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء)پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز ڈرافٹنگ کے پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ جاری ہے اور پلاٹینم کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈیٹرکی ٹیم نے اپنا کھلاڑی منتخب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹر نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد منتخب کیا ہے۔29سالہ سرفراز احمد اس وقت قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان ہیں ۔